bzu merit lists - زکریا یونیورسٹی : مختلف ڈیپارٹمنٹس نے بی ایس 5ویں سمسٹر میں داخلے کرنے کے سے انکار کردیا

زکریا یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے امیدواروں نے احتجاج کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ زکریا یونیورسٹی نے 2021 کے سالانہ ایڈمیشن میں انٹرمیڈیٹ اور بی اے اور بی ایس سی کے رزلٹ سے پہلے ہی امسال ایڈمیشن شروع کردیئے۔

بی ایس میں ایڈمیشن میٹرک کے نمبرز اور یونیورسٹی کے ٹیسٹ کی بنیاد پر ایڈمیشن شروع کردیئے، اور بی ایس پانچویں سمسٹر میں داخلے انٹرمیڈیٹ کے مارکس کی بنیاد پر داخلے شروع کئے ،باور پانچویں سمسٹر میں داخلوں کے لیئے ہزاروں سٹوڈنٹ ایڈمیشن ٹیسٹ دیا جس کی 1000 فیس وصول کی۔

لٹیسٹ کے بعد یونیورسٹی نے میرٹ لسٹیں آویزاں کرنا شروع کردی، جب طلبہ سمسٹرز کی فیس لے کر ڈیپارٹمنٹ میں پہنچے تو بہت ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمینز نے بی ایس کے پانچویں سمسٹر میں داخلہ دینے سے انکار کردیا کہ یونیورسٹی کی ایڈمیشن کمیٹی نے ہم سے نہیں پوچھا نا ہی مشورہ کیا ہم داخلہ نہیں دے سکتے۔

جس پر طلبہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ایسا مزاق کیوں کیا گیا، یہ سرکاری یونیورسٹی ہے ، جس نے ٹیسٹ کے نام پر کرڑوں روپے اکھٹے کرلیئے ، لسٹیں تک لگادی اور داخلہ دینے سے انکار کررہے ۔

طلبہ کا گورنر پنجاب سے مطالبہ کیا یونیورسٹی کے اس اقدام کے خلاف ایکشن لیں، اور اس ناقص پالیسی بنانے والوں کے خلاف کاروائی کریں ۔