bzu merit lists - جامعہ زکریا:ایل ایل بی پارٹ تھرڈ آن لائن داخلہ فارم تاریخ میں توسیع

جامعہ زکریا نے بڑھتے ہوئے کرونا کیسز اور بیشتر اضلاع میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پیش نظر ایل ایل بی پارٹ تھرڈ 3(سالہ پروگرام) سالانہ امتحان 2020 ءکے لیے آن لائن داخلہ فارم وفیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے،نطرثانی شدہ شیڈول کے مطابق امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 20ستمبر، دوگنا فیس کے ساتھ 27ستمبر اور تین گنا فیس کے ساتھ امتحان کے انعقاد سے ایک ہفتہ قبل تک فیس اور داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔