mda 1 - ایم ڈی اے میں ملتان ’’ماسٹر پلان‘‘ پر دوبارہ کام شروع

ایم ڈی اے میں ملتان کے ’’ماسٹر پلان‘‘ پر دوبارہ کام شروع کردیا گیا ہے، اس ضمن میں ایم ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے سروے کیا جارہا ہے، بتایا گیا ہے کہ چند ماہ قبل ضلعی حکومت کے اعلیٰ آفیسر کے دور میں ایم ڈی اے ملتان کی جانب سے ’’ماسٹر پلان‘‘ بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے تھے لیکن انکے تبادلے کے بعد ماسٹر پلان پر کام سست روی کا شکار تھا،اب دوبارہ ایم ڈی اے کی جانب سے ’’ماسٹر پلان ‘‘ کیلئے ابتدائی تیاریاں شروع کردی ہیں، ایم ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ ’’ماسٹر پلان‘‘ کی تیاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں ، واضح رہے کہ نیشنل نجی رہائشی کالونی کی جانب سے بوسن روڈ کے بعد فیز IIشجاع آباد روڈ پر بنایا جارہا ہے ، زمین کی خریداری کے بعد پرویژنل پلان بھی جمع کروا دیا گیا اور فیس کی مد میں 2کروڑ روپے کی رقم بھی جمع کروائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *