wasa multan - بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی واسا میں ہائی الرٹ جاری

سوموار کے روز ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی واسا میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ، تمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، سٹاف کو اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کےلئے طلب کر کے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن شروع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصرباقبال نے تمام سیوریج افسران کو شاہراوں سے مشینری کے ذریعے پانی نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے ، نکاسی آب کا آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

اس دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشنز کیجانب سے سوموار کے روز ریکارڈ کی جانے والی بارش سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی، رپورٹ کے مطابق صرف چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن پر 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔