wapdatown - واپڈا ٹاؤن فیزی تھری کیئرٹیکر کمیٹی تبدیل کردی گئی

واپڈا ٹاون فیز تھری کے سوسائٹی جنرل میٹنگ میں خلاف قانون اقدامات کئے گئے۔
الاٹیز کو اجلاس میں نہیں بلایا گیا بلکہ لینڈمافیا کے افراد کو بلا کر من مرضی کےفیصلے سنادیے گئے، جس پرکواپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی پنجاب کے نئے رجسٹرار عبدالشکور نے واپڈا اون فیز تھری کی کواپریٹیو کمیٹی کو تبدیل کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر, علیم چودھری سمیت کو سب کو ہٹا دیا گیا۔
جس کے بعد پنجاب کواپریٹیو ھاوسنگ سوسائٹی کے سرکل رجسٹرار جلیل قریشی کے تبدیلی کے بھی امکانات پیدا ہوگئے ہیں ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ نئے رجسٹرار نے خفیہ اداروں کی رپورٹ کے بعد واپڈا ٹاون کی کنوینیئر سمیت مکمل کمیٹی کو تبدیل کر کے نئی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
جاری مراسلے مطابق ایاز محمود خلجی کنیوئنر ہوں گے ، جبکہ ممبران میں شفقت محمود ، اور نعمان عابد شامل ہیں ۔
کمیٹی کےلئے نئے ٹی او آرز بھی جاری کردئے گئےہیں جس میں کہاگیا ہے کہ کمیٹی سوسائٹی کے روز مرہ کے معاملات دیکھے گی ، جو قانو ن کے مطابق ہوں گے ، روزمرہ کے اخراجات کےلئے بینک اکاونٹس بھی استعمال کرسکے گی، کمیٹی کوئی بھی بڑا اقدام رجسٹرار کی اجازت کے بغیر نہیں اٹھائے گی جو پالیسی پر نظر انداز ہوتے ہوں ، کمیٹی نئے پلاٹ کی خرید وفروخت ، نئے فیز کے قیام ،مزید اراضی کی خریدوفروخت نہیں کرسکے گی ، کمیٹی ممبران کے مسائل اور ان کی شکایات قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کرے گی ، کمیٹی ہر 15 دن کے بعد فنانشل معاملات کی رپورٹ رجسٹر ار کوآپریٹو کو پیش کرے گی ۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کواپریٹیو سوسائٹی کے سرکل رجسٹرار جلیل قریشی جو کہ کافی عرصے سے تعینات ہیں ۔
ان کے بھی تبادلے کے بھی امکانات ہیں ان پر الزامات سامنے آرہے ہیں کہ انہوں نے رجسٹرارکو غلط بریفنگ دے کر متعدد فیصلے کرائے جوخلاف قانون تھے ۔