US President Jeobiden - امریکہ نے گھنٹے ٹیک دئے، جوبائیڈن نے افغانستان میں جنگ کے خاتمے کا اعلان کردیا

افغانستان میں گزشتہ 20سال سے موجود امریکی افواج بالآخر واپس چلی گئیں، امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان میں جنگ کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان میں ہماری 20سالہ موجودگی کا اختتام ہوگیا ہے، ایک لاکھ 20ہزار سے زائد امریکی، اتحادیوں بشمول افغانیوں کا انخلاء کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی انخلاء مکمل کیا گیا امریکی عوام سے خطاب کروں گا، عالمی برادری طالبان سے معاہدوں کی پاسداری کی توقع رکھتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ اور انخلاء کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک مکینزی نے کہا آخری امریکی طیارے کابل ہوائی اڈے سے امریکی وقت پیر کی دوپہر تین بج کر 29 منٹ (کابل میں رات 12 بجے سے ایک منٹ پہلے) پر اڑے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ امریکی شہری افغانستان میں رہ گئے ہیں ، امریکی وزیر خارجہ اینتھونی بلکن نے پیچھے رہ جانے والے امریکیوں کی تعداد 200 سے کم بتائی ’ممکنہ طور پر سو کے قریب‘ اور کہا کہ ان کا محکمہ انہیں نکالنے کے لیے کام جاری رکھے گا۔

انہوں نے فوج کی سربراہی میں ہونے والے انخلاء کے مشن کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ پیچھے رہ جانے والے شہریوں اور ملک سے نکلنے کے خواہشمند افغان شہریوں کی مدد کے لیے کام کرتا رہے گا۔