urs of bahauddin zakariya - حضرت بہاءالدین زکریا کا عرس 13 ستمبر سے شروع ہو گ

حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی کا 782 واں عرس 13 ستمبر سے شروع ہو گا۔ضلعی انتظامیہ 3 روزہ عرس کی تقریبات کے انتظامات و سکیورٹی کیلئے سرگرم ہوگئی ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی صدارت میں گزشتہ روز ضلعی محکموں کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود سمیت ضلعی حکام بھی موجود تھے۔