HEC 1 - پاکستان میں یونیورسٹیوں نے اپنی رینکنگ بڑھانے کےلئے رینکنگ سسٹم بنالی

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے یونیورسٹیوں کی رینکنگ گزشتہ چار سے معطل ہے، جس کی وجہ سے پاکستانی یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری نہیں کی جارہی ہے۔

ایچ ای سی نے ایجوکیشن یونیورسٹی اورانڈسٹریل یونیورسٹیز کی اعتراضات کے بعد رینکنگ کو معطل کردیا تھا ۔

ان یونیورسٹیوں کا کہنا تھا کہ جو پیرا میٹرز یونیورسٹیوں کی رینکنگ سیٹ کرنے کےلئے بنائے گئے ہیں، وہ ایجوکیشن یا انڈسٹریل یونیورسٹیوں کے لئے نہیں ہیں، اور ناہی ان کے اساتذہ ان پیرا میٹرز کو پورا کرسکتے ہیں

جس کے بعد پاکستان میں ایک بھیڑ چال چل پڑی متعدد یونیورسٹیوں نے اپنی رینکنگ زیادہ ظاہر کرنے کے لئے اپنی رینکنگ سسٹم بنالئے، جو سوشل میڈیا پر چل رہے ہیں ،جس میں یہ بتایا جاتا ہے کہ ان کی یونیورسٹی اس وقت پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی ہے یا ٹاپ ٹین میں شامل ہے جبکہ ورلڈ ٹائم رینکنگ میں پاکستان کی یہ یونیورسٹیاں شامل ہی نہیں ہیں۔

کوالٹی انہاسمنٹ سے جڑے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ ایسی رینکنگ داخلوں کے موقع پر سامنے آتی ہیں تاکے زیادہ سے زیادہ طلبا کی یونیورسٹیوں میں داخلہ لے سکیں ۔