PCB - پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگا

پاکستان کپ ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔

قومی ویمنز کرکٹ سیزن برائے 22-2021 کے ابتدائی ایونٹ میں4 ٹیموں کے مابین مجموعی طور پر 14 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ میں شریک ٹیم بلاسٹرز کی قیادت سدرہ نواز، چیلنجرز کی جویریہ خان اور ڈائنامائٹس کی منیبہ علی صدیقی کریں گی ۔

پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کا حصہ بننے والی ٹیم اسٹرائیکرز کی قیادت کائنات امتیاز کے سپرد کی گئی ہے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 21 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ سال ایونٹ میں تین ٹیموں نے شرکت کی تھی، اور اُس دوران ان کے مابین کُل 7 میچز کھیلے گئے تھے۔

سات روز پر مشتمل ایونٹ میں روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے۔

ایک میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور دوسرا اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے فائنل کے علاوہ یہ تمام میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔

ایونٹ کا فائنل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔