IBCC adopts technology to facilitate public in attestation equivalence process - حکومت تعلیمی سال کا دورانیہ طے نہ کرسکی میٹرک ، انٹرکا نصاب فائنل نہ ہوسک

پنجاب حکومت تاحال جاری تعلیمی سیشن کا دورانیہ فکس نہ کر سکی، تعلیمی سیشن کا دورانیہ طے نہ ہونے کے باعث سیکنڈ ایئر اور میٹرک کے لاکھوں طلباء پریشان ہیں۔ پنجاب بورڈز چیئرمینز کمیٹی کے مراسلہ کے باوجود حکومت تعلیمی سیشن پر فیصلہ نہ کر سکی۔ بورڈز کمیٹی نے حکومت سے استدعا کی تھی کہ جاری سال میں چھٹیوں کی تعداد اور آئندہ امتحان کے انعقاد سے آگاہ کیا جائے۔ حکومتی فیصلے کے بعد پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ طلباء کا امتحانی نصاب تیار کرے گا۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے اساتذہ بھی حکومتی فیصلے کے منتظر ہیں۔