patrol - حکومت نےپٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردی

وزیراعظم نے پاکستان میں پہلی بار پٹرول پر سیلز ٹیکس صفر کردیا، وزیرمملکت نے کہا حکومت نے عوامی ریلیف کیلئے سینکڑوں ارب کی ٹیکس آمدن کا نقصان کیا۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے حوالے سے وزیراعظم نے پاکستان میں پہلی بار پٹرول پر سیلز ٹیکس صفر کردیا ، پٹرولیم کی قیمتوں میں عالمی سطح پر100 فیصد اضافہ ہوا تاہم اضافےکے باوجود حکومت نے عوامی ریلیف کیلئے سینکڑوں ارب کی ٹیکس آمدن کانقصان کیا ، ن لیگ عالمی قیمتیں کم ہونےکےباوجود پٹرول پرزیادہ ٹیکس وصول کرتی تھی۔
چند روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق پیٹرول پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح 1.43 فیصد کر دی گئی تھی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.75 فیصد ہو گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *