South Punjab secretariat design 1 - جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بلڈنگ پرکام تیزی سے جاری

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بلڈنگ کے تعمیراتی منصوبے پر تیزی سے کام شروع کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متی تل پر واقع جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز متی تل پر واقع جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کااچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی انکے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی بنیاد رکھی، جس سے براہ راست عوام کو ریلیف ملے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے منصوبے پر تیزی سے کام شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بریفنگ بھی دی۔