govt of Punjab logo 554x470 1 - پنجاب حکومت نے کرونا اور ڈینگی سمیت مختلف بیماریوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

‏پنجاب حکومت نے تعلیمی نصاب کا مسودہ تیار کرلیا ، جس میں 15 سے زائد بیماریوں کو سائنس کی کتاب میں شامل کیا جائے گا۔
‏پہلی سے 12 ويں جماعت تک یہ مختلف بیماریاں اب نصاب کا حصہ ہوں گی پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک کے کورس کرونا، ڈینگی بخار، موسمی فلو، کانگو بخار، اسموگ، شامل کیے جا رہے ہیں ۔
‏چھٹی اور ساتویں کے لیے ڈینگی بخار، نگلیریا، موسمی فلو، لشمینیا، خارش، اسموگ، نمونیا، پیپاٹئٹس، ایڈز، ذیابیطس، ٹی بی، خسرہ، روٹا ڈائریا، کانگو وائرس شامل کیے جائیں گے۔
‏نویں اور دسویں جماعتوں کی کورس بک میں  کرونا وائرس، ڈینگی بخار، ایڈز، بریسٹ کینسر، نگلیریا، اسوگ، لشمینیا، ملیریا، ہیپاٹائٹس، ذیابیطس، ٹی بی، روٹا ڈائیریا، کانگو وائرس کے علاوہ حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے بھی معلومات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔