haider ali - حیدر علی پر قسمت کی دیوی مہربان، پنجاب حکومت کا انعام دینے کا اعلان

ٹوکیو پیرالمپکس میں ڈسکس تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کے لیے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا۔

ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کے لیے پنجاب کے وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار حیدر علی کو انعام سے نوازیں گے، ان کے اعزاز میں پنجاب حکومت بڑی تقریب کا اہتمام بھی کرے گی۔

پاکستان کے حیدر علی نے پیرالمپکس ڈسکس تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا، حیدر علی نے تیسری باری میں 47.84 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں باری میں 55.26 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔