Khidmat at dehleez app download - پنجاب حکومت کا ’خدمت آپ کی دہلیز پر‘پروگرام کا نیا فیز شروع

پنجاب حکومت نے 6 ہفتوں پر مشتمل خدمت آپ کی دہلیز پرپروگرام کےنئے فیز کا آغاز کردیا جو کہ 30 اگست تا 10 اکتوبر تک جاری رہے گا۔خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کا مقصد عوام کو ان کے دروازے پر ریلیف فراہم کرنا ہے،یہ بات کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنرز کو کہا کہ مثبت فیڈ بیک کیلئے شکایات حل کرنے کے بعد شہری کو بھی بتائیں۔فرضی کارکردگی اپ لوڈ ہرگز نا کی جائے اور عملے کو شکایات کے حل عمل اور اپ لوڈ کرنے بارے مکمل ٹریننگ دی جائے اہم چوکوں، گرین بیلٹس، پاکوں ، کھیل کے میدانوں کی مرمت و تزین و آرائش، ایم نہروں کے اطراف میں لائٹنگ شامل ہے۔ پانچویں ہفتے میں بجلی کے کھمبوں ، تاروں کی مرمت، غیر قانونی سپیڈ بریکرز کو ختم کرنا، سڑکوں کی مرمت اور ڈرائیونگ آگاہی مہم شامل ہے۔چھٹے ہفتے کو ہفتہ برائے خدمت رسائی سے منسلک کی گیا ہے۔اس میں پیدائش و وفات سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل کا اجراء، اسلحہ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس، پیٹرول پمپوں کے این او سی، فرد اور انتقال کا اجراء وغیرہ جاری کئے جائیں گے۔