govt of Punjab logo - پنجاب حکومت کا مزید 15 یونیورسٹیز بنانے کا فیصلہ

بزدار حکومت نے اعلیٰ تعلیم کو عام کرنے کےلئے مختلف اضلاع میں 15 یونیورسٹیز بنانے کافیصلہ کیا ہے۔

ایچ ای سی نے پلان تیار کرلیا ہے، جس کےمطابق یہ یونیورسٹیاں ضلع شیخوپورہ، وہاڑی، قصور، گوجرانوالہ، بہاولنگر، حافظ آباد اور نارووال میں بنائی جائیں گی۔

نئی یونیورسٹیوں پر کل 15 ارب روپے لاگت آئے گی، جبکہ پہلے مرحلے پر 5 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔