inaam butt - پنجاب حکومت کی طرف سے انعام بٹ کےلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی پہلوان انعام بٹ کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے قومی ریسلر انعام بٹ کے لیے انعام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پیرالمپکس کےگولڈ میڈلسٹ حیدر علی اور ورلڈ بیچ ریسلنگ کے فاتح انعام بٹ کو انعامات دیں گے۔