MEPCO - میپکو لائن مین فرسٹ کے عہدے پر 13اہلکاروں کی ترقی

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی نے لائن مین سیکنڈ سے لائن مین فرسٹ کے عہدے پر ترقی کے محکمانہ پروموشن امتحان کے نتائج جاری کردئیے،نتائج کے مطابق بہاولنگر سرکل کے 13لائن مین سیکنڈز نے کامیابی حاصل کی۔ کامیاب ہونے والوں میں نذیراحمد، مشتاق احمد، محمد سرور، ذاکر علی خان، محمد خالد، محسن وحید وقار، محمد خالد، فیض رسول، محمد احمد، طارق محمود، محبوب عالم، عتیق الرحمان اور محمد اشتیاق علی شامل ہیں۔