senate - زکریا یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی ملتان سمیت 32 یونیورسٹی کی خراب کاکردگی ، رپورٹ سینٹ میں جمع

سرکاری یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم گر گیا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 32 سرکاری یونیورسٹیوں کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ سینیٹ میں جمع کرا دی ہے۔
جس میں پنجاب کی 9 سرکاری یونیورسٹیوں کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔
جن میں نیشنل کالج آف آرٹس، آئی ٹی یونیورسٹی، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ، ویمن یونیورسٹی ملتان، صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔
جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سرکاری دستاویزات ایچ ای سی کو جمع ہی نہیں کرائی۔
سینیٹ نے 32 سرکاری یونیورسٹیز کی غیر تسلی بخش رپورٹ پر وائس چانسلرز سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *