PIA - پی آئی اے کا ائیر بس طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حادثے کا شکار

پش بیک کے دوران طیارے اور ٹگ ماسٹر کو جوڑنے والی کنیکٹنگ راڈ ٹوٹ گئی ،جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

کنیکٹنگ راڈ ٹوٹنے سے طیارے کے نوز وہیل کو شدید نقصان پہنچا، حادثے کے بعد پی آئی اے کا ائیربس طیارہ گراؤنڈ کر دیا گیا۔

حادثے کی وجہ سے اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔