pak cricket team at airport - پاکستانی سکواڈ بنگلہ دیش پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے شاہین بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے ڈھاکہ پہنچ گئے۔
قومی ٹی20 اسکواڈ دبئی سے ڈھاکہ پہنچا، ایک روزہ آئسولیشن کے بعد گرین شرٹس کے کرونا ٹیسٹ کئے جائیں گے، منفی آنے پر قومی ٹیم ٹریننگ کا آغاز کریگی۔
محمد حفیظ کی جگہ شامل افتخار احمد نے بھی اسکواڈ جوائن کرلیا ہے، کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو اسکواڈ کو جوائن کرینگے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز انیس نومبر سےشروع ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم منیجمنٹ کو بھی برقرار رکھا ہے۔
میتھیو ہیڈن کی مصروفیات پہلے سے طے شدہ تھی۔
قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈمیں بابر اعظم (کپتان )، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)،شاہین شاہ آفریدی،شاہنواز ڈاہانی،شعیب ملک،عثمان قادر شامل ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *