universal emergency help line911 - پاکستان یونیورسل ایمرجنسی ہیلپ لائن کی تیاری شروع کردی گئی

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت جرائم کی روک تھام کے لئےیونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن کا اجراء کرے گی ۔ا
ن خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وزارت داخلہ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے متعلقہ افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں یونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (911)کے قیام کے بارے میں وزیر اعظم کو اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل ، سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ،چیئرمین نادرا ، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈی جی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ، ڈی جی نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ بین الصوبائی رابطوں سمیت تمام ضروری کام مکمل ہوچکا ہے اورباکتوبر 2021 کے پہلے ہفتے تک ہیلپ لائن باقاعدہ افتتاح کے لئے تیار ہو گی۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں جرائم پر قابو پانے کے لئے جلد از جلد سروس کے آغاز میں تمام رکاوٹوں کو دور کریں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ اس ہیلپ لائن کے اجراء سے ملک میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کیونکہ جرائم کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔