New Zealand cricket board logo 1 - نیوزی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منظوری دیدی

نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے سکیورٹی ماہر کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کپتان ٹام لیتھم جو اس وقت بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں ہیں نے کہا کہ انہیں سیکورٹی ماہر رگ ڈیکاسن کی رپورٹ پر یقین ہے۔

رگ ڈیکاسن نیوزی لینڈ کے لیے طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں، ان کی پیش کردہ رپورٹ پر اطمینان ہے۔ بورڈ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کو بھی دورہ پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر سیریز کھیلی جائیں گی۔