school children with corona SOP - تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے مزید بند رکھنے کا فیصلہ

کورونا کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے ‏بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی اوسی نے کورونا پابندیوں میں ایک ‏ہفتےکی توسیع کر دی، جس کا باقاعدہ اعلان جمعہ کو ہوگا۔

فیصلے کے مطابق اب13 کے بجائے 27حساس اضلاع میں تعلیمی ‏ادارےایک ہفتہ مزید بند رہیں گے۔ ‏

توسیع کا فیصلہ کوروناصورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
29

اگست کو ‏کورونا پابندیوں کی13 سے 27 اضلاع تک توسیع ہوئی تھی، اور کورونا پابندیوں کا اطلاق 4 سے 12 ستمبر تک کیلئے ‏کیا گیا تھا۔