high temperature sun - مکہ عرب گلف کا سب سے گرم شہر بن گیا، درجہ حرارت 50سنٹی گریڈ

مکہ عرب گلف کا سب سے گرم شہر بن گیا۔

گرم ، خشک ہواؤں کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا۔

گلف نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ سے 20 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع میدان عرفات میں اتوار کو 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جو عرب دنیا کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے ۔

مکہ اور مقدس مقامات گرم اور خشک ہواؤں سے متاثر ہوئے ، جس سے درجہ حرارت میں ڈرامائی اضافہ ہوا۔

اس سال جون میں ، کویت نے 2021 کے لیے دنیا کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا ۔