law gat - ایل ایل بی کی ڈگری رکھنے والے گریجویٹس کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا لاء اسسمنٹ ٹیسٹ LAT پاس کرنا لازم قرار

لاء گریجویٹ ایسسمنٹ ٹیسٹ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، ایل ایل بی گریجویٹس کے لئےایچ ای سی کے تحت لاء گریجویٹ ایسسمنٹ امتحانات کی رجسٹریشن کا اعلان کیا گیاہے، قانون کی پریکٹس کرنے اور بار کونسل سے رجسٹرڈ ہونے کے لئے امتحان پاس کرنے کی شرط عائد کی گئی ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 13 ستمبر رجسٹریشن کی آخری تاریخ مقرر کر دی ہے، ایچ ای سی نے لاء گیٹ کے تحریری امتحان کا سلیبس بھی جاری کر دیا ہے، اس سلیبس کے تحت امیدواروں سے 100نمبروں پر مشتمل سوالات پوچھے جائیں گے، ان سوالات کے پیٹرن کی تفصیلات بھی کمیشن نے جاری کر دی ہیں، ٹیسٹ میں شمولیت کے لئے امیدواروں کو آن لائن رجسٹریشن کرانا ہوگی۔