kennedylugar - کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج پروگرام: پاکستانی طلبہ سے درخواستیں طلب

کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج اینڈ سٹڈی ایک سال کا ہائی سکول ایکسچینج پروگرام ہے ، جو امریکی محکمہ ایجوکیشن اینڈ کلچرل آفیئرزکے زیر اہتمام کرایا جاتا ہے اور امریکی کونسل برائے بین الاقوامی تعلیم کی سربراہی میں قائم تنظیموں کے ایک کنسورشیم کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے۔
ایسے پاکستانی طلبہ جو نہم، دہم یا او لیول میں انرولڈ ہیں، اور 15 اگست 2022 تک جن کی عمر 15 سے 17 سال ہو، وہ کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج پروگرام کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔

اس پروگرام کیلئےخواتین،غریب طلبہ اور سرکاری اسکولوں پڑھنے والے طلبہ درخواست دے سکتے ہیں۔

کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج پروگرام میں منتخب ہونیوالے طلبہ کو رہائش،کھانا ، ہیلتھ انشورنس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج پروگرام کےذریعے اب تک 1351 ہائی اسکول کے پاکستانی طلبہ وظائف حاصل کرچکے ہیں ، جن کو ایک سال کے لیے امریکہ کے ہائی اسکولز میں جانے کا موقع ملا ہے۔