secret agencies - افغانستان کے پڑوسی ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں اسلام آباد میں اکھٹے ہوگئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغانستان کی بدلتی صورتحال پر پڑوسی ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کی اہم ترین اجلاس ہوا ہے۔

جس میں چین ، ایران، روس،تاجکستان ، قازقستان کےانٹیلی جنس سربراہ شریک ہوئے، میزبانی آئی ایس آئی چیف لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نےکی۔

اجلاس میں افغانستان کی سیکیورٹی کی صورتحال پر سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور افغانستان کو تنہا نہ چھوڑنے کافیصلہ کیا گیا ۔

تجزیہ نگار اس کو بڑی کامیابی قرار دے درہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا امن مذاکرات میں اہم کردار ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو افغانستان کی سیکیورٹی صورت حال بہتر کرنا ہوگی۔

ماضی میں افغانستان کی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال ہوتی رہی، طالبان کو اب افغان سرزمین پڑوسی ممالک کےخلاف استعمال ہونے سے روکنا ہوگا۔