T20 trophy 2021 - آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : ٹرافی منظر عام پر آگئی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب دبئی کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئی۔

ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کے مہمان خصوصی اماراتی وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان تھے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے عمان اور متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔

ٹی 20 ورلڈکپ کا انعقاد 5 سال کے وقفے کے بعد کیا جا رہا ہے، آخری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 میں بھارت میں کھیلا گیا تھا جس میں ویسٹ انڈیز نے ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

 کے ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبان بھارت ہے البتہ وہاں کورونا کی خراب صورتحال کی وجہ سے ایونٹ کو متحدہ عرب امارت منتقل کردیا گیا۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کےخلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا۔