HEC logo - ہائر ایجوکیشن کمیشن کا نئے مدارس بورڈ کے طلباء کی ڈگریاں تصدیق کرنے سے انکار

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نئے مدارس بورڈ کے طلبہ کی ڈگریاں تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے ، اور ڈگریوں سے متعلق پالیسی بھی تشکیل دے دی ہے کہ مدارس بورڈز کے قیام سے قبل داخل ہونے والے طلباء کی ڈگریاں تصدیق نہیں ہوں گی۔

ایچ ای سی نئے مدارس کے طلباء کی شہادۃ العالمیہ کا مساوی سرٹیفکیٹ جاری کرے گا، نئے مدارس بورڈز سے الحاق شدہ اداروں میں منظور شدہ پالیسی کے برعکس داخلوں پر بھی پاپندی ہوگی۔

کمیشن نے واضح کیا ہے کہ مدارس میں داخلوں کیلئے جو شرائط رکھی گئی ہیں ان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نئے مدارس بورڈز کی ڈگریوں کی تصدیق کا ضابطہ مقرر کر دیا ہے، جبکہ کمیشن نے منظور شدہ مدارس کی فہرست بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے،اور طلباء کو ہدایت کی ہے کہ صرف منظوری شدہ مدارس میں ہی وہ داخلہ لیں۔