HEC 1 - بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا نصاب اور پیپر پیٹرن جاری

ایچ ای سی نے بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا نصاب اور پیپر پیٹرن جاری کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری پیپر پیٹرن کے مطابق 75 نمبر معروضی سوالات اور 25 نمبر کا انشائیہ حصہ ہوگا۔ بی ایس آنرز کے انٹری ٹیسٹ کا دورانیہ دو گھنٹے بیس منٹ ہوگا۔

انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیپر پیٹرن کے مطابق انٹری ٹیسٹ کی تیاری کریں، اور ٹیسٹ میں شمولیت کیلئے ایچ ای سی کے تحت رجسٹریشن کرائیں۔