HEC logo - طلباء اور والدین ہوشیار باش۔۔۔۔۔۔۔۔ایچ ای سی نے ایک بار پھر الرٹ جاری کر دیا

طلبا اور والدین ہوشیار باش۔۔۔۔۔۔۔۔ایچ ای سی نے ایک بار پھر الرٹ جاری کرتے ہوئے طلبا اور ان کے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایچ ای سی سے منظور شدہ اداروں میں داخلہ لیں ۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سےکئے گئے ٹویٹ میں طلبہ اور والدین کو خبردار کرتے ہوئے کہا”ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نےسرکاری اور نجی شعبے سے منظور شدہ یونیورسٹیوں/اداروں کی ڈگریوں کو ان کے منظور شدہ کیمپس کے ساتھ تسلیم کیا ہے”۔

ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر غیر قانونی /جعلی اداروں کی فہرست بھی دستیاب ہے،ایچ ای سی نے تسلیم شدہ یونیورسٹیوں/اداروں ، سرکاری اور نجی اداروں کے تسلیم شدہ کیمپس اور طلباء کے فائدے کے لیے غیر ملکی تعاون کے اداروں کی فہرستیں بھی مرتب کیں، جبکہ طلباء کے لئےغیر قانونی/جعلی اداروں کی فہرست بھی فراہم کی ہے۔

ایچ ای سی نے طلباء اور والدین کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ تعلیمی کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب فہرستوں سے “یونیورسٹی/ادارے اور اس کے کیمپس کی حیثیت کو چیک اور تصدیق کریں”۔

طلباءان اداروں میں داخلہ نہ لیں جو ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر درج نہیں ہیں۔ اگر طلبہ غیر تسلیم شدہ اداروں میں داخلہ لیتے ہیں تو ان کو جاری کردہ ڈگریاں ایچ ای سی تسلیم نہیں کرے گا۔