strike - پنجاب بھر کے یونیورسٹیوں کے ایمپلائز یونینز نےوزیر اعلیٰ آفس کے سامنے دھرنا دینے کااعلان کردیا

پنجاب بھر کے یونیورسٹیوں کے ایمپلائز یونینز نے منگل 16نومبر کو وزیر اعلیٰ آفس کے سامنے دھرنا دینے کااعلان کردیا، صوبے بھر سے قافلے سوموار کو لاہور کےلئے روانہ ہوں گے ۔
گزشتہ روز زکریا یونیورسٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمپلائز یونین زکریایونیورسٹی کے صدر ملک صفدر حسین ، پنجاب یونیورسٹی کے ناصررحمت، طارق نیازی، جاوید اقبال کاشف حمید، اسلامیہ یونیورسٹی کے بلال چغتائی نے کہا کہ 25فیصد ڈسپیرٹی الاونس کے نام پر حکومت دھوکہ دے رہی ہے ، جب بھی یونیورسٹیوں کے بات کی جاتی ہے تو وزیر اعلیٰ اور گورنر الاؤنس دینے کی بات کرتے ہیں مگر نوٹیفکشن کرتے ہوئے ساری مشینری خاموش ہوجاتی ہے، لولی پاپ دئے جارہے ہیں اور مہنگائی بڑھتی جارہی ہے ، ڈسپریٹی الاونس یونیورسٹی ملازمین کا حق ہے جس کو لیکر رہیں گے، ہم حکومت کو سوموار 15نومبر تک کی مہلت دیتے ہیں وہ ڈسپریٹی الاونس کے حوالے سے نوٹیفکشن جاری کرے ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے ۔
انہوں نے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہ نوٹیفکیشن کا سوموار کی شام تک انتظار کیا جائے گا، جس کے بعد قافلے لاہور کی طرف روانہ ہوجائیں گے ، منگل صبج 10 بجے سی ایم آفس کے سامنے دھرنا دیں گے، اور جبکہ حق نہیں مل جاتا دھرنا جاری رہے گا۔
انہوں کہاکہ اگر حکومت نے احتجاج روکنے کےلئے منگی ہتھکنڈے اختیار کئے تو اس کاخمیازہ بھگتنا پڑے گا ہم نے پلان بی اور سی بھی تیار کرلیا ہے اس لئے حق لینے تک احتجاج جاری رہے گا۔