School Education Department - پنجاب کےاساتذہ کو دیا گیا 84 لاکھ کا کنوینس الاؤنس واپس لینے کا فیصلہ

محکمہ سکولز میں اساتذہ کو خلاف قانون 84 لاکھ روپے کا کنوینس الاؤنس دے دیا گیا، جسے اے جی آفس نے ریکوری کا عندیہ دے دیا ۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن میں سکولوں کی بندش کے باوجود اساتذہ کو کنوینس الاؤنس کی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے گھروں میں بیٹھے اساتذہ کو 79 دنوں کا کنوینس الاؤنس ادا کیا گیا ۔

جس کی مالیت 84لاکھ 29ہزار روپے بنتی ہے، یہ الاونس، سکیل 14 سے 18 تک کے سکول ملازمین کو کنوینس الاؤنس دیا گیا ہے۔

اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے دو ہزار انیس کی رپورٹ میں سکولوں کی بندش کے دوران کنوینس الاؤنس کی ادائیگی کو غیر قانونی قرار دیا تھاش آڈٹ اعتراض کے مطابق 2ہزار 121ملازمین کو یہ الاؤنس دیاگیا ، اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر ادا شدہ الاؤنس کی ریکوری کی جائے گی۔جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے ۔