Saraikistan map - جنوبی پنجاب میں 393سکیموں پر 7ارب 3کروڑ خرچ کرنے کا فیصلہ

ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جنوبی پنجاب میں 393سکیموں پر 7ارب 3کروڑ خرچ کرنے کا فیصلہ ۔پی ایچ ای،پی ایچ اے،سیوریج اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔جاری 2021-22 کی ترقیاتی سکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لیئے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔اس سلسلے میں مختلف اداروں کے سربراہان نے سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اخترمحمود کو جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی ۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں کام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔صاف پانی کی سکیموں کو جلد مکمل کریں گے۔جنوبی پنجاب میں پی ایچ ای کی سکیموں پر بڑی رقم خرچ کی جارہی ہے۔جنوبی پنجاب میں انقلابی تبدیلی کے لیے پر عزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *