govt of Punjab logo 554x470 1 - پنجاب بھر کے 4 ہزار سکولوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا سرکاری سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے “اجالا پروگرام” متعارف، دو کمپنیاں مل کر 4000 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کریں گی۔
حکومت کے اجالا پروگرام کے تحت پنجاب بھر کے 4000 سے زائد سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا ۔
محکمہ توانائی پنجاب کے پراجیکٹ کے لئے دو کمپنیوں نے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ایم ایس گریٹ مغل پاور اور زونرجی تیناجن نے سب سے کم بڈ دے کر شمسی توانائی کا ٹھیکہ اپنے نام کیا۔
اجالا پروگرام کے تحت سرکاری سکولوں کو مختلف پیکجز میں شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔