babar azam - بابر اعظم کی ٹیم پر تنقید نئے چیئرمین کو بری لگی، ٹیسٹ ٹیم کی قیادت واپس لینے کافیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ٹیسٹ فارمیٹ کی قیادت واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گی

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ ٹیم سلیکشن پر بابر اعظم کے تحفظات پر نالاں ہیں، خصوصا بابر کی کال کرنا ان کو پسند نہیں آیا۔

جس پر انہوں نے بابر کو کو ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ بہتر کرنے کا مشورہ دیا، اب وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔