motorway - موٹروے بننے سے سیاحت کو ترقی ملے گی ،باہر سے ڈالرآئیں گے: عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موٹروے بننے سے سیاحت کو ترقی ملے گی ،باہر سے ڈالرآئیں گے، ہماری کوشش ہےکہ کاروبار کرنے میں آسانی میں اضافہ کیا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں مراد سعید اور این ایچ اے کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سیالکوٹ کھاریاں موٹروےپبلک پرائیویٹ شراکت داری کااہم منصوبہ ہے، اس کےلیےضروری ہےکہ صنعتی علاقوں کوسہولتیں فراہم کریں ، منصوبہ اہم صنعتی اورشہری مراکز سے رابطےمیں معاون ہوگا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہےکہ کاروبار کرنے میں آسانی میں اضافہ کیاجائے، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، صنعتوں سے متعلق جوبھی رکاوٹیں ہوں گی، انہیں دور کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ فاصلہ بڑھنے سے وقت کے ساتھ گاڑیوں کی مرمت کا خرچ بھی بڑھ جاتا ہے، گاڑیوں کے پرزوں کی درآمد سے ملکی زرمبادلہ پر زور پڑتا ہے، جب تک آمدن میں اضافہ نہیں ہوگا قرض نہیں اتار سکتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 26ارب کی بچت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتاہوں ، سوات موٹروے نے سیاحت کے لیے دروازےکھول دیے، عیدکےدنوں میں وہاں 27 لاکھ گاڑیاں وہاں گئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آبادی زیادہ ہو تو پرائیویٹ پارٹنرشپ ہو پاتی ہے، ہماری آبادی تو 22 کروڑہے، سیاحت بہت بڑا شعبہ ہے،جسےماضی میں ترقی نہیں دی گئی، موٹروے بننے سے سیاحت کو ترقی ملے گی، باہرسےڈالرآئیں گے، درآمدت بڑھانےسےڈالرکم ہوتے ہیں پھر آئی ایم ایف کےپاس جانا پڑتا ہے، سیاحت اور برآمدات میں اضافےتک ڈالرکی کمی کو پورا نہیں کیا جاسکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ دورکی نسبت 3 گنا زیادہ سڑکیں بناچکےہیں، گزشتہ ادوارمیں بنائے گئے موٹرویز سےملک کوزیادہ فائدہ نہیں ہوا، موجودہ حکومت سیاحت اورصنعت کے فروغ پرتوجہ دے رہی ہے۔