china flag - چین نے افغانستان کو امداد دینے کا اعلان کردیا

چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین افغانستان کو 3 کروڑ 10لاکھ ڈالر کی اجناس فراہم کرے گا، جس میں موسم سرما کی ضروریات، ادویات اور ویکسین بھی شامل ہوگی۔

چینی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ دیگر ممالک کے مقابلے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی اب مزید ذمہ داری ہےکہ افغانستان کی معاشی اور انسانی مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں افغانستان کی سالمیت اور آزادی کو ملحوظِ خیال رکھتے ہوئے اس کی ترقی میں مدد کرنی چاہیے۔