Social Meda App icons - جنوبی پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کے موبائل فون اور سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

ڈی پی آئی سکولز جنوبی پنجاب کی طرف سے جاری ہونےوالے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی اضلاع میں دوران مانیٹرنگ یہ بات نوٹس میں آئی ہے کہ اساتذہ سکولوں میں موبائل فون استعمال کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں اور کلاسز میں پڑھاتے نہیں ہیں۔
اس لئے فوری پر تمام سکولوں میں موبائل اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگائی جاتی ہے، اور تمام سی ای اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایسی شکایت سامنے آنے پر فوری ایکشن لیں، اور ذمے دار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رپورٹ کریں ۔