vote cast polling 1 - کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن : پی ٹی آئی 62 اور ن لیگ 52 وارڈز میں کامیاب، غیرسرکاری نتائج

ملک بھر کےکنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک کے 41کنٹونمنٹ بورڈز کے 205 وارڈز میں 1569 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جبکہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا۔

اب تک کے 205 میں سے 195 وارڈز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 62، مسلم لیگ ن کے 52، آزاد امیدوار 49، پیپلزپارٹی کے 13، متحدہ قومی موومنٹ کے 10، جماعت اسلامی کے 5، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے 2، 2 امیدوار کامیاب قرار پائے۔