South Punjab secretariat design - جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ خود مختار بنانے کی منظوری دے دی گئی

جنوبی پنجاب صوبہ بنانےکیلئےسیکریٹریٹ کو خودمختار بنانےکی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت ہونے والے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں جنوبی پنجاب ‏سیکرٹریٹ رولز کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب 11اضلاع پرمشتمل ہوگا، پی ٹی آئی نےجنوبی پنجاب ‏کوصوبہ بنانےکی طرف قدم اٹھادیا، پنجاب حکومت نےعوام سےاپناوعدہ پورا کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹرانسفرز کا معاملہ انتظامی ایشو ہے، پورا پنجاب ہمارا ہے، ہم پورے پنجاب کی کیئر کریں گے، ‏رولزآف بزنس منظور ہونےکے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔