cti - سرکاری کالجز میں سی ٹی آئی بھرتی کےلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں

 ایچ ای سی پنجاب کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ صوبے بھر کے سرکاری کالجز میں محدود مدت کے لئے کالج ٹیچرز انٹرنیز کی ضرورت ہے، جن کو ماہانہ 45ہزار روپے مشاہرہ دیا جائے گا۔
عمر کی کوئی حد نہیں ہوگی، دورانیہ 5ماہ کےلئے ہوگا، کم سے کم تعلیم ایم اے سکینڈ ڈویژن ہونا ضروری ہے۔
خواہشمند امیدوار 22 نومبر تک اپنے قریبی کالج کے نوٹس بورڈ پر آویزاں خالی اسامیوں کے مطابق درخواست دے سکتے ہیں ۔
29نومبر کو میرٹ لسٹ لگائی جائے گی ،جس کے بارے میں شکایات 30نومبر کو وصول کی جائیں گی۔
حتمی میرٹ لسٹ 3دسمبر کو 10 بجے کالج میں آویزاں کردی جائے گی۔
منتخب امیدواروں کا انٹرویو چار سے 6دسمبرتک ہوگا، کامیاب امیدواروں کے ناموں کی فہرست 7دسمبر کو آویزاں کی جائے گی ۔
ڈی پی آئی سکولز کو اس بابت شکایات 11 دسمبرتک ارسال کی جاسکیں گی فائنل میرٹ لسٹ14دسمبر کو جاری کیجائے گی ، جس کے بعد کورونا کی صورتحال دیکھ کر جوائنگ ڈیٹ کا تعین کیا جائے گا، اگر صورتحال خراب ہوئی تو سی ٹی آئیز کی تقرری کا عمل معطل بھی کیا جاسکتا ہے ۔