FATF PAKISTAN - ایف اے ٹی ایف کا ایک اور ہدف مکمل، کالعدم تنظیموں کےلئے ایپ تیار

پاکستان نے کالعدم تنظیموں کی مکمل تفصیلات سے متعلق جدید ترین ایپ تیار کرلی ، ایپ کے ذریعے کالعدم تنظیم پاکستان میں جائیداد نہیں خرید سکتی۔

پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم ترین ہدف حاصل کرتے ہوئے جدید ترین ایپ بنالی، ایپ میں کالعدم تنظیموں کا مکمل ڈیٹا موجود ہیں اور کالعدم تنظیموں کے عہدیداروں کی مکمل تفصیلات ہوں گی۔

ایپ میں 4500 افراد کی مکمل تفصیلات موجود ہیں، رجسٹرڈ ریٹیلرز خریداری سے پہلے ایپ سے مدد لیں، ایپ کے ذریعے ایک بٹن سے ایس ٹی آر جاری ہوگی۔

ایپ فوری مشکوک ٹرانزیکشن کے خلاف متحرک ہوجائے گی، ایف بی آر کے ساتھ مل کر ایف اے ٹی ایف اہداف پرعمل درآمدکیا جارہا ہے ،