panjsher valley Afghanistan 1 - طالبان کا پنجشیرکا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ امر اللہ صالح نے مسترد کردیا

طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجشیر صوبے کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔

جبکہ امراللہ صالح کا کہنا ہے کہ حالات مشکل ہیں مگر ہم ابھی ڈٹے ہوئے ہیں ۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے پنجشیر صوبے کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ، جس کے بعد پورا افغانستان طالبان کے کنٹرول میں آگیا۔

طالبان کا کہنا ہے کہ جلد امن قائم ہوجائے گا، پنجشیر کے سب سے بڑے ضلع پریان کا بھی کنٹرول حاصل کرلیا۔

امر اللہ صالح نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے، جبکہ احمد مسعود منظر عام سے غائب ہیں۔

لیکن امراللہ صالح کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں کہا ہے وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ افغانستان میں موجود ہیں، اور لڑائی جاری ہے تاہم حالات مشکل ہوگئے ہیں۔