AIOU UNI LOGO 480x470 1 - علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ڈگری مکمل کرنے کیلئے مدت مقرر کردی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ڈگریوں کو مکمل کرنے کا ٹائم فریم دے دیا ہے۔

پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومے ایک سے 3 سال میں مکمل کرنے ہونگے۔

ایسوسی ایٹ ڈگری 2 سے 4 سال ، جبکہ بی ایڈ ڈیڑھ سے 3سال میں مکمل کرنا ہوگا ، ڈھائی سالہ بی ایڈ ڈگری پروگرام زیادہ سے زیادہ 5سال میں مکمل کرنا ہوگا۔

اسی طرح 4 سالہ بی ایڈ ڈگری پروگرام زیادہ سے زیادہ 8 سال، جبکہ تمام ماسٹر ڈگری پروگرامز کم سے کم 2 زیادہ سے زیادہ 4 سال میں مکمل کرناہوگا۔