Afghan Taliban press conference - طالبان کا داعش کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصل

طالبان کا کہنا ہے کہ امریکی انخلاء کے بعد افغانستان میں داعش کے حملے بند ہو جائیں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم افغانستان میں داعش کے حملوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گی، اور غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد توقع ہے کہ یہ حملے ختم ہوجائیں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ’ہم اُ مید کرتے ہیں کہ وہ افغان باشندے جو داعش سے متاثر ہیں، غیر ملکیوں کے انخلاء کے بعد اسلامی حکومت کا قیام دیکھ کر اپنی کارروائیاں ترک کردیں گے’۔

تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر وہ جنگ کی صورت حال پیدا کرتے ہیں اور اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہیں تو ہم ان سے اسی حساب سے نمٹیں گے۔