ibcc 1 - نویں جماعت کے طلباء کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15ستمبر مقرر

صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز میں نویں کے طلباء کی رجسٹریشن کا آخری تاریخ 15ستمبر ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق نویں جماعت کے طلباء سے 1195 روپے سنگل فیس کیساتھ رجسٹریشن ہوگی، پرائیویٹ سکولوں کو اپنے طلباء کی رجسٹریشن مقررہ وقت میں کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بورڈ کے مطابق سولہ ستمبر سے تیس ستمبر تک رجسٹریشن کرانے والے طلباء سے پانچ سو روپے یومیہ جرمانہ وصول کیا جائے گا، آن لائن رجسٹریشن کے دوران طلباء کے ب فارم کا نمبر اور سرپرست کا شناختی کارڈ نمبر بھی درج کرنا ہوگا۔