covid19 - کورونا میں مبتلا 88 فیصد مریضوں نے ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی

سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں داخل کورونا کے مریضوں کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا ہے ،جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا علاج کے لئے داخل 88فیصد افراد نان ویکسینیٹڈ ہیں ، ویکسینیٹڈ افراد میں بیماری کی شرح انتہائی کم، صرف 12 فیصد ہے اوران میں بیماری بھی زیادہ شدت اختیار نہیں کرتی اور معمول کے علاج سے وہ بہتر ہورہے ہیں۔