multan 14august - ملتان سمیت ملک بھرمیں جشن آزادی آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

 ملتان سمیت ملک بھر کی طرح 74واں جشن آزادی آج بھرپور جوش و جذبہ سے منایا جائے گا۔سرکاری اداروں نے اپنے دفاتر کو سبز ہلالی جھنڈوں سے سجاد دیا، شہر میں ہر طرف چراغاں،سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا،چوکوں اور شاہراہوں پر قومی ہیروز کے بینرز آویزاں کئے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن بھی کیاگیا اور عوامی و سرکاری اداروں پر شجرکاری مہم بھی چلائی گئی۔ضلعی حکومت کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب منعقد کی جائے گی،صبح 9بجے پرچم کشائی کی تقریب ہوگی، تقریب میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شرکت کریں گے۔

ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی )نے جشن آزادی کے حوالے سےجنوبی پنجاب میں واقع ہوٹلوں پرخصوصی رعایت دی گئی۔ پنجاب بھر کے تمام دفاتروں اورہوٹلز کوجھنڈیوں /قومی پرچم اوررنگ برنگ لائٹوں سے سجا دیا جبکہ جنوبی پنجاب میں فورٹ منرو ،سخی سروراورکوٹ مٹھن کے ٹی ڈی سی پی کے ہوٹلز ،ریزارٹزمیں بھی جھنڈے ،جھنڈیاں ،اورلائٹس کااہتمام بھی کیا گیا ہے۔

ملتان پولیس نے 14اگست یوم پاکستان کے حوالہ سے اپنے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔سیکیورٹی پلان کے مطابق ملتان شہر میں یوم پاکستان کے حوالہ سے 04 ریلیاں نکالی جائیں گی۔علاوہ ازیں 36 مقامات پر پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوں گی۔سب سے بڑی تقریب قلعہ کہنہ قاسم باغ، آرٹس کونسل، نشتر ہسپتال،اسٹیٹ بنک،ڈی سی آفس،ہائی کورٹ، سیشن کورٹ اورریجنل پولیس آفس اور سٹی پولیس آفس میں منعقد کی جائیں گی۔یوم آزادی کے موقع پر04 ایس پیز،11ڈی ایس پیز،31انسپکٹرز،202 افسران،1168 کانسٹیبلان اور کل 1416 افسران و ملازمان اس موقع پر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔علاوہ ازیں 06ریزرو ہائے پولیس لائن ہائی الرٹ رہیں گے جن کو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں طلب کیا جا سکے گا۔مزید برآں ایلیٹ فورس اور کمانڈوز کے چاک وچوبند دستے شہر بھر میں گشت کریں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر ون ویلنگ روکنے کیلئے پولیس موٹر سائیکلوں پر گشت کرے گی اور ون ویلرز کو سخت سزا دی جائے گی۔